باچا خان کے دیرینہ ساتھی ملک شاہ جہاں انتقال کرگئے

کراچی (آئی این پی) اے این پی کے بزرگ رہنما باچا خان کے دیرینہ ساتھی اور اے این پی بلوچستان کے رہنما ملک عثمان اچکزئی کے والد ملک شاہ جہاں خان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ نماز جنازہ کلی کلک کاکوزئی ضلع قلعہ عبداللہ بلوچستان میں ادا کر دی گئی جس میں پارٹی کی مرکزی، صوبائی قائدین، قبائلی عمائدین اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔