مرزا اشتیاق بیگ مسلم لیگ (ن) میں شامل، کراچی میں تبدیلی ہمارے اقدام سے آئی: گورنر سندھ
کراچی(این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بزنس مین مرزا اختیار بیگ کے بھائی اور وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے نائب صدر مرزا اشتیاق بیگ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس ضمن میں تقریب جمعہ کی شب ڈیفینس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہاکہ ہم نے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا ہے، ہماری حکومت کے اقدامات سے کراچی میں تبدیلی آئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ثناءاللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں ہم وہاں تک گئے جہاں کوئی نہیں جا سکتا تھا۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے کاروباری حضرات وہاں سرمایہ کاری کریں۔
مرزا اشتیاق / شمولیت