گونگے‘ بہرے حکمراں سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ علی اکبر گجر

گونگے‘ بہرے حکمراں سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ علی اکبر گجر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکر یٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ حکومتی اراکیں کے بیانات اعتراف جرم کا مصدقہ ثبوت ہےں گونگے، بہرے حکمران سندھ کے عوام کی آواز سننے سے قاصر ہوچکے مسلم لیگ(ن) کے اصولی مﺅقف پر کل ایک بار پھر سندھ کے عوام نے اپنی رائے دے دی ہے۔سندھ کی وحدانیت کے خلاف کالے قوانین واپس لےنے ہو نگے۔مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر صوبائی میڈیا سیل میں پارٹی رہنماﺅں بلال اعجاز شفیع، سلطان خان جوہری، عصمت انور محسود، حاجی چن زیب، اسرار مشوانی، ملک ریاض اعوان،چوہدری اسلم کنول، میاں تیمور ارباب، اقبال خاکسار، محمد سلیمان،رانا محمد وارث، علی عاشق گجر، رانا صفدر جاوید، آغا طاہر اقبال، الیاس پاکستانی، فیصل ندیم گجر،سردار خان ، خلیل بلوچ،فیاض لاشاری، اعجاز باجوہ و رانا جمیل کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف واضح فیصلہ دے دیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) ہی ملک مےں واحد سیاسی قوت ہے جو پاکستان کو کرپشن زدہ حکمرانوں کے عذاب سے نجات دالا سکتی ہے۔علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ مےں گونگے بہرے حکمران سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہےںلیکن سندھ کے عوام نے یک زبان ہو کر قائد میاں محمد نواز شریف کا پےغام "متحد سندھ متحد پاکستان "حکمرانوں تک پہنچا دیا ہے۔