ووٹ کا درست اندراج الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے‘ ثروت اعجاز

ووٹ کا درست اندراج الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے‘ ثروت اعجاز

کراچی(خصوصی رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ انتخابی عمل پر امن اور صاف و شفاف ہو۔ انتخابات میں شفافیت نہ ہو تو جمہوری سفر کھوٹا ہوجاتا ہے۔ کراچی میں شفاف مردم شماری اور ووٹر لسٹوں کی درستگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق الیکشن کمیشن کسی دباو¿ میں آئے بغیر اقدامات کرے۔ پاکستان سنی تحریک نے عدلیہ کی آزادی کے لیے گرانقدر قربانیاں دیں اور کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی دیئے اور آج بھی ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر نارتھ کراچی ، ناظم آباد، گلبہار سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست دانوں کو اپنے قول و فعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ جابرانہ سوچ کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے میڈیا نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے اور عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے ووٹ کے درست اندارج کو ہر حال میں یقینی بنائے۔