مولانافضل الرحمن پولیو مہم میں کردار ادا کریں: زرداری

کراچی (ثناءنیوز) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے وفاقی سطح پر ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے، 2013ءمیں پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی قوتوں کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ غیر ملکی تنظیموں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مہم کی نگرانی سیاسی و مذہبی اور سماجی قوتوں سے رابطے کے لئے کمیٹی قائم کی جائے جس میں وفاقی، چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ پولیو کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں، علما کرام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ فاٹا اور خیبر پی کے میں پولیو مہم کو م¶ثر انداز میں چلانے کے لئے وہاں کی سیاسی قوتوں اور علما کرام سے رابطوں کو مزید م¶ثر بنایا جائے گا۔ صدر نے دوران اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ پولیو کے خاتمے کے لئے چلائی جانے والی مہم میں وہ کردار ادا کریں۔ مولانا فضل الرحمن نے صدر کو یقین دلایا کہ وہ بھرپور تعاون کریں گے۔