سپریم کورٹ بادشاہ ہے‘ فیصلوں کے سب پابند ہیں، آغا سراج

سپریم کورٹ بادشاہ ہے‘ فیصلوں کے سب پابند ہیں، آغا سراج

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بادشاہ ہے شہری او رتمام ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں ، حلقہ بندیوں سے پہلے مردم شماری ضروری ہے۔ حلقہ بندی سے پہلے مردم شماری ہونی چاہئے اس بار مردم شماری میں تین سال کی تاخیر ہوگئی ہے ۔ حکومت او رتمام ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں سپریم کورٹ جو کہے گا وہ ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قانون واپس نہیں ہوگا۔