دہشت گرد پاکستان کے اثاثوں کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، آفاق احمد

دہشت گرد پاکستان کے اثاثوں کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پشاور ایئر پورٹ پر حملے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی و مالی نقصان پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ملک دشمن دہشت گرد پاکستان کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں جن کو نشان عبرت بنادیا جائے ۔سیکیورٹی اداروں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع و سا لمیت کیلئے جو گرانقدر خدمات وہ سرانجام دے رہے ہیں۔ اس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ،پوری مہاجر قوم انکے لئے دعا گو ہے۔