حیدرآباد جلسے میں عوام نے حکومت سے چھٹکارے کی رائے دے دی، ممتاز بھٹو

حیدرآباد جلسے میں عوام نے حکومت سے چھٹکارے کی رائے دے دی، ممتاز بھٹو

وارہ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی بھی اتنی کرپشن نہیں کی گئی جتنی اس حکومت نے کی ہے ۔حیدرآباد کے جلسہ عام میں سندھی عوام نے بھرپور شرکت کرکے زرداری مافیا سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے رائے دی ہے۔ کالا باغ ڈیم کبھی بھی نہیں بن سکتا ۔ یہ معاملہ جنرل ایوب کے دور کاایشو ہے کوئی بھی حکمران اس ڈیم کو بنا نہیں سکا۔ اس موقع پر علی حیدر بھٹو عبدالصمد بجارانی، روشن پیجوہو، نجیب چانڈیو او ردیگرتنظیمی کارکنوں نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔