بھارتی عدالت سے بری قرار دیئے جانے کے بعد ڈاکٹر خلیل چشتی کراچی پہنچ گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر خلیل بھارت سے رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے۔کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردن پر تلوار لٹک رہی تھی جو اتر گئی، اب کیفیت بہتر ہوئی ہے۔ بھارت میں کچھ لوگ معاملات کو اچھا نہیں رکھنا چاہتے۔