اپوزیشن جماعتیں عدلیہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہیں‘ اویس نورانی

اپوزیشن جماعتیں عدلیہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہیں‘ اویس نورانی

کراچی ( خصوصی رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر مرکزی جماعت اہلسنّت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عدلیہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہیں گی سندھ کو بندوق کی نوک پر مفلوج کر کے عدلیہ کو کیا پیغام دیا گیا؟جن معزز صاحبان نے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا ہے اس طرح کی سفاکانہ حرکتیں ان کو حق و سچ کا عَلم بلند کرنے سے نہیں روک سکتی ۔پولیس کی سرپرستی میں کاروبار بند کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی شہری اب پاکستان آکر اخلاقی جرا¿ت کا مظاہرہ کریں سوشل میڈیا پر جج صاحبان کے حوالے سے جو توہین آمیز مواد شیئر کیا جا رہا ہے پیمرا اس پر نوٹس لے دریں اثناءشاہ اویس نورانی نے پیر صاحب پگارا کو کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کی۔