مغربی میڈیا نے پاکستان، امریکہ کے جوائنٹ آپریشن کو ناقابل عمل قرار دے دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) مغربی میڈیا نے پاکستان، امریکہ جوائنٹ آپریشن ناقابل عمل قرار دے دیا۔ روزنامہ امت کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے سے انٹیلی جنس شیئرنگ پر آمادہ نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے پاک فوج شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن نہیں کرے گی۔ پینٹاگون کا ایسے ملٹری ایکشن پر مطمئن ہونا حیران کن ہے۔