مصری عسکری قیادت کی تبدیلی سے اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی، رپورٹ

کراچی (خصوصی رپورٹ) مصری عسکری قیادت کی تبدیلی سے اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی۔ امت کے مطابق مصر کے معتمد جرنیلوں کی سبکدوشی امریکہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ محمد مرسی کے اقدام سے اسرائیلی مفادات پر ضرب پڑے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئے مصری صدر اسرائیل کیساتھ سرحدی تنازعات دوبارہ اٹھانا چاہتے ہیں۔