اعظم سہگل نے چیئرمین پی آئی اے سے ملاقات کے دوران استعفٰی واپس لینے سے انکار کر دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی نے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مستعفی رکن اعظم سہگل سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اعظم سہگل نے اپنے استعفے کے ساتھ دئیے گئے خط میں درج نکات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفٰی واپس لینے سے انکار کر دیا۔