کراچی: ووٹنگ سے محروم رکھنے کے خلاف میرپورساکرو کی خواتین کا مظاہرہ

کراچی: ووٹنگ سے محروم رکھنے کے خلاف میرپورساکرو کی خواتین کا مظاہرہ

 کراچی (آئی این پی ) ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو میں خواتین کومبینہ طور پرووٹنگ سے محروم رکھنے کیخلاف سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 85کی خواتین ووٹرز نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور ری پولنگ کا مطالبہ کیا۔کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کرنیوالی خواتین نے بتایا کہ ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 85 میں عام انتخابات کے دوران اسلحہ کے زور پر 10 ہزار خواتین کوووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا۔ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ایس 85میں ری پولنگ کرائی جائے تاکہ خواتین بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔
ووٹنگ سے محروم