کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 تھی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز حب میں دس کلومیٹر زیر زمین تھا، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ توبہ استغفار کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔