ڈیڈ لائن گزر گئی‘ کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیاں نہ ہوسکیں

ڈیڈ لائن گزر گئی‘ کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیاں نہ ہوسکیں

کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی)کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کےلئے حکومت سندھ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن بلدیاتی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکیں۔ بعض اضلاع میں حلقہ بندیاں بنانے کےلئے نقشہ وغیرہ جمع کرنے کا کام مکمل ہوا ہے لیکن کراچی کا ضلع ایسٹ تمام اضلاع پر بازی لے گیا جہاں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا 85 فیصد کام مکمل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقہ بندیاں عید کے بعد مکمل کرلی جائیں گی سیاسی حلقوں نے نوائے وقت کو بتایا ہے بلدیاتی حلقہ بندیاں دیر بدیر ہوجائیں گی لیکن 27نومبر کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکیں گے کیونکہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول الیکشن سے 50روز پہلے جاری ہونا چاہئے اور الیکشن میں 42 روز رہ گئے ہیں۔
حلقہ بندیاں