وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی جمہوریت کیلئے خدمات پر نوازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دیگی

کراچی (ثناءنیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی۔ اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی سربراہی میں ہونے والے سنڈیکیٹ کے 28ویں اجلاس میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جمہوریت کے حوالے سے کی گئی کوششوں اور خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔ اجلاس کے فیصلے سے سنڈیکٹ کے اراکین نے اتفاق رائے کا اظہار کیا اور فیصلے کی منظوری دی۔