عیدالاضحٰی پر اخبارات میں 16 اور 17 اکتوبر کو تعطیل ہو گی: اے پی این ایس

کراچی (آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بدھ (16 اکتوبر) اور جمعرات (17 اکتوبر) کو تعطیل ہو گی، 17 اکتوبر (جمعرات) اور 18 اکتوبر (جمعہ) کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے 16 اور 17 اکتوبر کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر وہ چاہیں تو 18 اکتوبر (جمعہ) کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔