کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم کے 2ارکان سمیت 10قتل

کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم کے 2ارکان سمیت 10قتل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نوائے وقت نیوز) کراچی میں پولیس ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام، گذشتہ روز بھی کالعدم تنظیم کے 2ارکان سمیت 10افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کورنگی سیکٹر 51سی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے مسجد نور سبحانی کے مو¿ذن قاری محمد عمران جاں بحق ہو گئے۔ منگھوپیر سلطان آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔ اورنگی ٹاﺅن میں شجاعت علی کو قتل کر دیا گیا۔ نیوکراچی بشیر چوک کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی ڈھائی میں ایک شخص مارا گیا، پولیس کے مطابق واردات لڑائی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ بلوچ کالونی کے علاقے جونیجو ٹاﺅن سے ایک خاتون کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ دریں اثناءآئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے متعدد ملزمان گرفتار کئے ہیں اور ملزمان نے 47افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں 87مقامات حساس ہیں۔