کراچی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بھی بھتہ خوری کا انکشاف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بھی بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کو کروڑوں روپے بھتہ کیلئے فون کئے گئے۔ بھتہ نہ دینے پر سرمایہ کاروں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ دو کمپنیوں نے بھتہ خوری سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری شکایت کی ہے۔