کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنردودن کی بندش کے بعد کھل گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنردودن کی بندش کے بعد کھل گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق مختلف فیلڈ سے گیس فراہمی متاثر ہونے سے پریشرمیں کمی کے باعث سی این جی پمپس کو گیس کی سپلائی بند کی گئی تھی ۔ کراچی میں سی این جی کی بندش کے باعث ہفتے میں دو روزسی این جی بند ہونے کے باعث اسکول اور دفاترجانے والوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ عام دنوں میں بھی سی این جی کا حصول مشکل سے مشکل ترہوتا جارہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی پریشانی دورکرنے کے لیے مستقل بنیادوں پراس مسئلے کا حل نکالے۔