حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی میں امن قائم نہ ہوسکا، ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چارافراد قتل اورایک پولیس اہلکارزخمی۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی میں امن قائم نہ ہوسکا، ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چارافراد قتل اورایک پولیس اہلکارزخمی۔

کراچی کے علاقےنارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہوسکی، اورنگی ٹاؤن مومن آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، بھینس کالونی سے بھی خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی، رات گئے پی آئی بی کالونی کے علاقے میں موٹرسائیکلوں پرسوارمسلح حملہ آوورکی فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت ضیاء الدین اورجاوید خان کے نام سے ہوئی ہے۔