پر امن اسماعیلی برادری پر حملہ سمجھ سے بالا تر ہے‘ پرنس کریم آغا خان

 پر امن اسماعیلی برادری پر حملہ سمجھ سے بالا تر ہے‘ پرنس کریم آغا خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسماعیلی جماعت کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے کراچی بس پرہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 45 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ پرجاری کردہ پیغام میں انہوں نے کراچی کے علاقے صفورا میں قتلِ عام پرصدمے اورغم کااظہار کیا۔آغا خان نے کہا کہ اسماعیلی ایک پرامن برادری کا حصہ ہیں جو کہ دنیا بھرمیں دوسری مذہبی برادریوں اور نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے تحت رہ رہی ہے لہذا ان پراس طرح کا حملہ سمجھ سے بالاترہے۔انہوں نے واقعے کوبہیمانہ کاروائی قراردیا اوراپنے بیان میں کہا کہ وہ سانحہ صفورہ گوٹھ میں شہید ہونے والے افراد، ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے دعاگو ہیں۔