وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں پانی کے مسئلے پر اجلاس، واٹر بورڈ کیلئے 16 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں پانی کے مسئلے پر اجلاس ہوا وزیراعلیٰ نے واٹر بورڈ کیلئے 16 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دیدی اور واٹر بورڈ کو ایک ہفتے میں خراب پمپس کو ٹھیک کرنے اور شہر کو روزانہ ایک ہزار ٹینکر پانی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں شرجیل میمن، چیف سیکرٹری، ایم ڈی واٹر بورڈ، سیکرٹری خزانہ اور کمشنر کراچی نے شرکت کی۔