متحدہ اور فنکشنل لیگ نے سانحہ کراچی کےخلاف مذمتی قراردادیں سندھ اسمبلی میں جمع کرادیں

 کراچی (وقائع نگار) متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (فنکشنل) نے سانحہ صفوراگوٹھ کے خلاف مذمتی قراردادیں سندھ اسمبلی میں جمع کرادیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سید سردار احمد اور مسلم لیگ (فنکشنل) کی جانب سے ایم پی اے نند کمار نے الگ الگ قراردادیں جمع کرائیں۔ قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ اور قیمتی انسان جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ہے۔حکومت سندھ واقعہ کی تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے ارکان کو آگاہ کرے۔
قراردادیں