سانحہ صفورا گوٹھ کی تفتیش رائو انوار کو سونپ دی گئی: ’’را‘‘ ہمارے لوگوں کو استعمال کر رہی ہے: سابق ایس ایس پی ملیر

سانحہ صفورا گوٹھ کی تفتیش رائو انوار کو سونپ دی گئی: ’’را‘‘ ہمارے لوگوں کو استعمال کر رہی ہے:  سابق ایس ایس پی ملیر

کراچی (نوائے وقت+ نیوز ایجنسیاں) سابق ایس ایس پی رائو انوار کو سانحہ صفورا گوٹھ چورنگی کی تفتیش سونپ دی گئی۔ انہوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی رائو انوار اپنی ٹیم کے ہمراہ واقعہ کی تفتیش کریں گے۔ انہیں دیے گئے ٹاسک کو انتہائی  خفیہ رکھا گیا ہے۔ سابق ایس ایس پی رائو انوار نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کالعدم تنظیموں سے ملی ہوئی ہے۔ ’’را‘‘ کا اہم کردار ہے اور ہمارے ہی لوگوں کو استعمال کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں داعش کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔ کراچی بہت بڑا شہر ہے۔ داعش کے لوگ کہیں اور بھی ہو سکتے ہیں۔