دہشت گردی یکسر ختم کرکے دم لیں گے ، گورنر سندھ

دہشت گردی یکسر ختم کرکے دم لیں گے ، گورنر سندھ

کراچی ( وقائع نگار ) اسماعیلی کمیونٹی کے ایک وفد نے سلطان علی الانہ کی قیادت میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے سانحہ صفورا چورنگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک واقعہ قرا ر دیا انہوںنے کہاکہ آج پوری قوم اشک بار ہے اور پوری قوم نے اس اندوہناک سانحہ کی مذمت کی ۔ انہوںنے یقین دلایا کہ جو عناصرت بھی اس میں ملوث ہیں انہیں جلد گر فتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوںنے کہاکہ اسماعیلی کمیونٹی پاکستان میں بسنے والی پرامن کمیونٹی ہے جس کا اعتراف برملا کیا جاتا ہے انہوںنے کہا کہ اس کمیونٹی کے ساتھ کسی کسی کی دشمنی بعید از خیال ہے لہٰذا اس کمیونٹی کے اوپر اس ظلم کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت اس بات کا تہیہ کرچکی ہے کہ شہر اور ملک بھر سے دہشت گردی کو یکسر ختم ختم کرکے دم لیں گے۔ دریں اثناءگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خانے پرنس کریم آغا خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم غمز دہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار ت ک پہنچایا جائے گا۔
گورنر سندھ