سندھ پولیس میں سینئر افسران کی تقرریاں اور تبادلے

سندھ پولیس میں سینئر افسران کی تقرریاں اور تبادلے

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ پولیس میں سینئر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اقبال محمود ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی‘ غلام قادر تھیبو ایڈیشنل آئی جی کراچی اور غلام حیدر جمالی کو ایڈیشنل آئی جی سندھ مقرر کر دیا گیا۔ جبکہ شوکت حیات کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن مقرر کیا گیا۔