توانائی بحران کے حل کیلئے تمام فیصلے احمقانہ ہیں واپس لئے جائیں‘ حلیم عادل

توانائی بحران کے حل کیلئے تمام فیصلے  احمقانہ ہیں واپس لئے جائیں‘ حلیم عادل

کراچی(   اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگ قائداعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ بجٹ پربحث کے دوران عوام کوریلیف دینے کاراستہ تلاش کیا جائے سپریم کورٹ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹس لے توانائی حصول کےلئے کئے گئے تمام فیصلے احمقانہ ہیںواپس لئے جائیں عوام کی بدقسمتی ہے کہ ملک کی باگ دوڑ ناعاقبت اندیشوںکے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔کراچی میں بجلی کی کٹوتی کا فیصلہ صوبائی تعصب کو جنم دے رہا ہے جس سے پورے ملک کے حالات متاثر ہوسکتے ہیں۔ملکی معیشت پر خطرات کے بادل منڈلارہے ہیںکوئی ایسا کام نہیں ہونا چاہیے جس سے ملک کی سا لمیت خطرے میں پڑ جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں لیگی کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ دشمنی کا جذبہ رکھنے والے ہر دور میںناکام ہوئے ہیں۔جب سے وزرات پانی و بجلی کی جانب سے کراچی کی بجلی میں کٹوتی کی بات کی گئی ہیں اس دن سے ہی کراچی کی عوام میں تشویش پھیلی ہوئی ہے۔قوم اب حکومت کے نامناسب فیصلوں کی وجہ سے اکتا چکی ہے پہلے بھی یہ حکومت اپنے گزشتہ ادوار میں عوام دشمن فیصلوں کی وجہ سے اپنی مدت پوری نہ کرسکی ہے اس بار بھی یہ لوگ اپنے سابقہ ادوار سے بھی کم اقتدار میں رہیں گے۔