ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں لانے کی کوشش تیز

ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں لانے کی کوشش تیز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) ایم کیو ایم کو سندھ بجٹ سے پہلے حکومت میں شامل کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے جمعرات کے روز گورنر عشرت العباد خان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برف پگھلی۔ خیال ہے عشرت العباد ¾الطاف حسین سے مشورے کے بعد قائم علی شاہ کو واضح جواب دیں گے۔ واضح رہے پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی حمایت سے بجٹ منظور کرنے کی خواہاں ہے۔ ایم کیو ایم کو 6 وزارتیں اور 3 مشیر دینے کا امکان ہے۔ رحمان ملک دونوں جماعتوں میں رابطے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں میں پہلا باضابطہ اجلاس 3 روز میں متوقع ہے۔
قائم علی شاہ