احمد یوسف قتل کیس، قادیانیوں کا ورثاءپر دباﺅ، کیس واپس لینے کیلئے 4 کروڑ کی پیشکش

کراچی (خصوصی رپورٹ) قادیانی جماعت نے باغی گروپ کے سربراہ چودھری احمد یوسف کے قتل کے ڈیڑھ برس بعد مقتول کے ورثاءکو خریدنے کی کوششیں شروع کردیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق قادیانی جماعت نے مقتول کے ورثاءکو 4 کروڑ روپے کی پیشکش کردی ہے اور مقتول کے بیٹے اور بیٹی پر اپنا مقدمہ واپس لینے کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے جبکہ لواحقین نے رقم لینے سے انکار کر دیا ہے۔