سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ ٹائون کیس ملٹری کورٹ بھیجنے کی سفارش کر دی
کراچی (وقائع نگار) حکو مت سندھ نے سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس کو ملٹری کورٹ میں بھیجنے کی سفارش کر دی، صوبائی حکومت نے واضح طور پر موقف اختیار کیا ہے کہ اس مقدمے کو فوجی عدالت میں چلنا چاہئے۔ صوبائی وزارت داخلہ کی سکروٹنی کمیٹی جائزے کے بعد اس کیس کو فوجی عدالت میں بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کر ے گی۔ سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس میں250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جن کے حوالے سے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے خود آگ لگا کر ان فیکٹری ملازمین کو زندہ جلا ڈالا۔