کراچی: میٹرک کا امتحان پاس کرنیوالے قیدیوں کی سزا میں 6 ماہ کمی کا اعلان

 کراچی: میٹرک کا امتحان پاس کرنیوالے قیدیوں کی سزا میں 6 ماہ کمی کا اعلان

کراچی (نوائے و قت نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں کنٹرولر امتحانات اور چیئرمین بورڈ نے جیل میں میٹرک کا پرچہ دینے والے 30 قیدیوں کی چیکنگ کی۔ اس سال 30 قیدی کراچی سنٹرل جیل میں میٹرک کا پرچہ دے رہے ہیں۔ انتظامیہ نے ان کو خوش خبری بھی سنائی کہ جو قیدی میٹرک میں پاس ہو جائے گا اس کی 180 دن کی قید کم کر دی جائے گی۔ قیدیوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو امتحانات کے لئے باقاعدہ تیاری کروائی گئی تھی اور مفت کتابیں بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ امتحان میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔