کراچی: مقابلے میں مارے گئے 2 خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی، کورنگی کے رہائشی تھے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے 2 خودکش حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔ انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور احسان الکریم کی شناخت والد محمد اسماعیل نے کی۔ دوسرے حملہ آور کی شناخت محمد علیم کے نام سے ہوئی۔ دونوں خودکش حملہ آور کورنگی کے رہائشی تھے۔