کراچی : فائرنگ اور کریکر حملے‘7 افراد جاں بحق‘5 زخمی

کراچی (ثناءنیوز+ نوائے وقت نیوز) کراچی میں ہفتہ کو نامعلوم افراد کی فائرنگ اور کریکر حملے میں7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ صبح اورنگی ٹاون گیارہ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سولجر بازار میںنوجوان کی تشدد زدہ بوری بند نعش برآمد ہوئی جسے موسیٰ کے نام سے شناخت کیا گیا۔ گلبہار میں دستی بم حملے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گارڈن کے علاقے چاندنی چوک میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص خالد جاں بحق ہوگیا ہے۔ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں اور کاروبار بند کروادیا