اسرائیل نے تاریخی مسجد قحبہ خانے میں تبدیل کر دی، تنظیم اقصیٰ فاﺅنڈیشن کا شدید احتجاج

کراچی (خصوصی رپورٹ) اسرائیلی فوج نے یافاکسی بستی میں قائم تاریخی مسجد کو قحبہ خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق 1973ءسے اب تک 300 مساجد صہیونیوں کا نشانہ بنیں اور ان صہیونیوں نے منہدم کرنے اور انہیں نذرآتش کرنے کے ساتھ 55 مساجد کو جانوروں کے باڑوں میں تبدیل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم اقصیٰ فاﺅنڈیشن نے مسجد کی اس بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا ہے۔