دفاع پاکستان اور استحکام کیلئے پوری قوم یکجا ہے ،حسین مسعودی

کراچی( نیو ز رپو رٹر) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ دفاع پاکستان اور استحکام کیلئے پوری قوم یکجا ہے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباو¿ اجداد نے بڑی قربانیوں اور انتھک محنت و جدوجہد سے حاصل کیا اور اب اسکی بقاءکیلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے ،یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے فیڈرل بی ایریا بلاک 20انچولی سوسائٹی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں جس کے خلاف پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات متحد ہیں اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک وطن کا دفاع کرینگے۔بعد ازاں انہوں نے ملکی سلامتی و استحکام اور بقاءکیلئے خصوصی دعا کی اور ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے معملات میں بہتری حاصل کرنے کیلئے ایکدوسرے سے بھر پور تعاون کریں ۔