اساتذہ پر پولیس تشدد بدترین آمریت ہے ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ
کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین آمریت او ر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراراور مطالبہ کیا کہ حکومت طاقت کی استعمال ل کی بجائے اساتذہ کے مطالبات کو سننے اور اس پر نظرثانی اور گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کرام کسی بھی ملک میں بڑی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر یہاں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات کو سنجیدگی کے ساتھ سننے کی بجائے تشدد وگرفتاریاں افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔معزز پیشہ سے وابستہ افراد کے ساتھ ناورا سلوک جمہوریت کے دعویدار وں کے منہ پر طمانچہ ہے۔حالیہ واقعہ نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔