اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصد معاشرے کی اصلاح ہے، مفتی محمد نعیم
کراچی(نیوز رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصدانسانی معاشرے کی اصلاح کرنا ہے، علما کرام پر معاشرے کی اصلاح کی بھاری ذمہداری عائد ہوتی ہے منبرو محراب اصلاح کا بڑا ذریعہ ہے، لوٹ مار، ڈاکا، اغوا اور قتل، وعدہ خلافی، خیانت اور بددیانتی، چغل خوری، بہتان اور غیبت، رشوت دیگر امراض معاشرے کو کھوکھلا کررہے ہیں ، ۔بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اسلام دنیا میں تمام انسان کوامن و امان کی زندگی بسر کرنے کاسلیقہ سیکھاتا ہے مسلمان کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کی امانت ہے ۔