ایم اے جناح یونیورسٹی اور ملائیشیائ کی یونیورسٹیوںکے درمیان معاہدہ

کراچی(نیوز رپورٹر) محمدعلی جناح یونیورسٹی (ماجو) کراچی اور یونیورسٹی ٹیکنالوجی پیٹروناس(یو ٹی پی) ملائیشیاءکے درمیان سائینسی،تیکنیکی اور انجینئرنگ کی صلاحیتوں میںاضافہ اور ایکدوسرے کے ساتھ سودمند پروگرام کرنے کے لئے باہمی تعاون کی ایک یاداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں۔ مفاہمتی یاداشت پر ماجو کی جانب سے اس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ اور یو ٹی پی کے نمائیدے سعد اظہر نے دستخط کئے ہیں۔