ڈاکٹر سکندر شورو کی روہنگیا مسلم بھائیوں کی نسل کشی پر مذمت
کراچی) اسٹاف رپو ر ٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو نے روہنگیا مسلم بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم, غیر انسانی سلوک اور ان کی نسل کشی کی پرزور مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم اور بربریت کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرئے۔