دنیا کی محبت مسلمانوکی تنزلی کا سبب ہے،مولانا محمد عمران عطاری

کراچی(نیوز رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ صحابہ کرام دنیا کی محبت سے دور تھے ،ان میں نیکیوں کا جذبہ ،نیک نیتی اور باطن کی صفائی کا کمال درجے کاجذبہ موجودتھا۔حالات بدلنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کیفیت بھی تبدیل ہوتی گئی اور آج مسلمان دنیا کی محبت میں حد سے زیادہ منہمک ہو گیا ہے شایداسی وجہ سے دشمنوں کے دلوں سے ان کا رعب نکلرہا ہے۔ کفار آپس میں اتفاق واتحاد کرکے مسلمانوں کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسلمانوں پر حملہ کرنے کےلئے ایسے دعوت دے رہے ہیں جیسے لوگ ایک دوسرے کو کھانے کی دعوت دیتے ہیں ۔افسوس مسلمان غیروں کا رہن سہن اور طور طریقے اپنا رہے ہیں ۔ غیر مسلم اپنی حالت نہیں بدل رہا او ر ایک مسلمان ہے کہ غیر مسلموں کی نقل میں فنا ہوتا جارہا ہے ،مسلمان اپنی حالت پر غور کریں۔جب مسلمان غیروں کے رسم ورواج اپنائیں گے اور انہیں اپنانے میں فخر محسوس کریں گے توکیسے کامیاب ہوسکیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں منعقدہ تربیتی اجتماع میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرب قیامت فتنوں کی کثرت ہوگی اور جس طرح اندھیری رات میں کچھ دکھائی نہیں دیتا اسی طرح فتنے کی شناخت نہیں ہوگی۔