انصار برنی کا لیبیا میں ہائی جیک جہاز پر پاکستانیوں کو بچانے کیلئے نیٹو سے رابطہ

انصار برنی کا لیبیا میں ہائی جیک جہاز پر پاکستانیوں کو بچانے کیلئے نیٹو سے رابطہ

کراچی (این این آئی) انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل نے لیبیا میں ہائی جیک نارتھ کورین فلیگ تیل کے جہاز مارننگ گلوری پر موجود 6 پاکستانیوں سمیت اکیس افراد کی زندگیاں بچانے کیلئے نیٹو سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ انصار برنی نے لیبیا کے حکومت مخالف باغیوں کے قبضہ سے اکیس افراد کو بچانے کیلئے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔ انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق جہاز پر پاکستانی کپتان نعمان بیگ، چیف آفیسر گلفام مرغوب احمد، سیکنڈ آفیسر محمد مہندی، تھرڈ آفیسر آصف حسن، نائیک زادہ اور محمد ارشاد سمیت 6 بھارتی، 3 سری لنکن، 2 سوڈانی اور 2 اریٹیریا کے شہری سوار ہیں۔ انصار برنی نے صدر اور وزیراعظم سے بھی پاکستانیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ایس او ایس اپیل کر دی ہے۔