اسفند یارکا سینیٹر شاہی سید کو فون، امیر نواب کے گھر پر کریکر دھماکہ کی تفصیلات معلوم کیں

اسفند یارکا سینیٹر شاہی سید کو فون، امیر نواب کے گھر پر کریکر دھماکہ کی تفصیلات معلوم کیں

کراچی (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے  قائد اسفند یار ولی نے سینیٹر شاہی سید کو ٹیلی فون کیا اور گزشتہ رات اے این پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر امیر نواب کے گھر پر ہونے والے کریکر دھماکہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ اسفند یار نے واقعہ کی  مذمت کی۔ کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں نے اے این پی کو دیوار سے لگانے کا تہیہ اور اداروں نے آنکھیں بند رکھی ہیں، کراچی میں ہمارے اہم رہنمائوں پر مسلسل حملے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔ حکومت سندھ اے این پی کے رہنمائوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔