کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں آج خاتون سمیت چارافراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہوگئی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں  آج خاتون سمیت چارافراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہوگئی

قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ لانڈھی کے علاقے زمان ٹاون سیکٹر ففٹی اے سے خاتون کی لاش ملی ہے جسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا تھا، اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف وفاقی اردویونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے، منگھوپیرگرم چشمہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہ گل زخمی ہوگیا جبکہ مواچھ گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تیس سالہ ڈاکو طاہرجان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔