کراچی، رینجرز کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر ڈی جی رینجرز سندھ اعجاز چوہدری اور آئی جی سندھ فیاض لغاری کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا ۔

کراچی، رینجرز کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر ڈی جی رینجرز سندھ اعجاز چوہدری اور آئی جی سندھ فیاض لغاری کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کےاعلامیئے کے مطابق پاک فوج نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اعجاز چوہدری کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اُن کے عہدے سے ہٹایا ہے۔ اُدھر وفاقی حکومت نے بھی عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے ۔ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی برطرفی سپریم کورٹ کے بوٹ بیسن میں رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان سرفراز شاہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں آئی۔ سپریم کورٹ نے کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت کے بعد ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو تین دن میں برطرف کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی رینجرز کی تعیناتی چند گھنٹوں میں عمل میں آنے کا امکان ہے۔