کراچی کے علاقے قائدہ آباد گلشن بونیر میں پولیس کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے قائدہ آباد گلشن بونیر میں پولیس  کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے ۔

قائد آباد کراچی  کےعلاقے میں  پولیس نے چار ہائی پروفائل دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد قاری ساجد اور متین ہلاک ہوگئے جبکہ دو ملزمان قاری سعید اور داؤد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد قاری ساجد سینٹرل جیل سرنگ کیس میں ملوث ہے ، سندھ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور بارود سے بھری گاڑی بنانے کا ماہرتھا۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بارود سے بھری گاڑی کھڑی کر کے جانے والا بھی یہی ملزم تھا جسے  سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے،انکا کہناتھا کہ ملزم دہشت گردی کے لیے آئندہ کا لاحہ عمل بتانے اور نئی تیار کردہ ہٹ لسٹ فراہم کرنے کے لیے کراچی پہنچا تھا، ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ پولیس  فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔