ضیاعباس کو عدالت میں پیش کردہ پولیس رپورٹ پر تشویش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاءعباس نے قانون کے رکھوالوں کی جانب سے قانون شکنی کو معاشرے کے لئے زہر قاتل قراردیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ اس رپورٹ کو انتہائی تشویش کا حامل قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ سندھ پولیس کے بارہ ہزار افسران و اہلکار جرائم میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جرائم میں ملوث بارہ ہزار پولیس افسران و اہلکاروں کی نشاندہی تو ہوگئی لیکن سخت سزاﺅں اور آئندہ کے لئے شفاف میکنزم وضع کئے بغیر نظام میں بہت زیادہ بہتری کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
ضیا عباس