حیدرآباد‘ مسلح افراد گودام سے لاکھوں روپے کی چائے لوٹ کر فرار
حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد میں مسلح افراد چائے کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر گودام سے85 لاکھ روپے مالیت کی چائے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حیدرآباد کے تھانہ ہٹڑی کی حدود میں گذشتہ رات 7 سے8 مسلح افراد نے چائے کمپنی گودام پر موجود چوکیدار کو یرغمال بنا کر85 لاکھ روپے مالیت کے چائے کے650 کارٹن‘65 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس دوران علاقے کا رہائشی نوجوان ذیشان علی اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرنے کیلئے جونہی گودام پر پہنچا تو مسلح افراد نے اسے بھی یرغمال بنا لیا اور اس سے موٹر سائیکل‘ ایک ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا۔
چائے کمپنی