بیت المقدس کا تقدس پامال کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا‘ ثروت قادری
کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کا تقدس پامال کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا او آئی سی اجلاس میں ایسے فیصلے کئے جائیں جو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم روک سکیں۔ اسرائیلی فوج کا خواتین ،بچوں اور نوجوانوں پر ظلم وبربریت کھلی دہشتگردی اسلام دشمنی ہے ،ترکی کے صدر کے موقف اسرائیل کو دہشتگرد ریاست تسلیم کیا جائے کی حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گلشن بہار ،پاک کالونی ،شیر شاہ سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی جو پاکستان کا معاشی انجن ہے ،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی اعلیٰ کارکردگی کو دنیا تسلیم کررہی ہے مگر وہ طاقتیں تسلیم نہیں کررہی جو پاکستان کو مستحکم اورپھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ،انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا تقدس پامال کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔،او آئی سی کے اجلاس میں ایسے فیصلے کئے جائیں کہ مسلم ممالک پوری طاقت سے یہود ونصاریٰ کو پیچھے دھکیل کر بیت المقدس کی بے حرمتی اور فلسطین کے بچوں ،خواتین ،بوڑھوں پر مظالم کو روک سکیں ۔
ثرو ت قادری